جعلی اکاؤنٹس کیس ، کسانوں کی سبسڈی میں خورد برد کا ریفرنس دائر
![جعلی اکاؤنٹس کیس ، کسانوں کی سبسڈی میں خورد برد کا ریفرنس دائر](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/12/fake-account-case.jpg)
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی ، کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کا ریفرنس دائر کر دیا گیا ، 40 ملزمان کیلئے بنائی گئی نقول کے صفحات 2 لاکھ سے تجاوز کرگئے، احتساب عدالت میں جگہ کم پڑ گئی۔
جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، کسانوں کیلئے سبسڈی میں خوردبرد کا ریفرنس دو گاڑیوں میں بھر کر عدالت لایا گیا، چالیس ملزمان کے لیے بنائی گئی نقول کے صفحات 2 لاکھ سے تجاوز کرگئے۔
اور احتساب عدالت نے فرد جرم کے لیے انور مجید، اے جی مجید سمیت 40 ملزمان کو دو جنوری کو طلب کرلیا۔