Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جعلی اکاؤنٹس کیس ،آصف زرداری ،فریال تالپور کی نظرثانی کی اپیل

جعلی اکاؤنٹس کیس ،آصف زرداری ،فریال تالپور کی نظرثانی کی اپیل
January 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے سپریم کورٹس سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کردی۔ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ اسکینڈل میں نیب نے طلبی کا سندیسہ تیار کیا تو آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے سپریم کورٹس سے نظر ثانی کی اپیل کردی۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی اور موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجود کوئی قابل جرم شواہد تلا ش نہ کرسکا اور بینکنگ کورٹ میں حتمی چالان  داخل کرنے میں بھی ناکام رہا۔ درخواست میں  آصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی قانونی حیثیت اور رپورٹ پر بھی سوالات اٹھا دئیے اور کہا قانون کی عدم موجودگی میں مختلف اداروں پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی ہی نہیں جاسکتی۔ درخواست میں کہا گیا کہ ٹیم نے ہمارے موقف کو شامل کیے بغیر رپورٹ عدالت میں پیش کی ، جو مفروضوں اور شکوک و شبہات پر مبنی ہے۔ آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کے فیصلے میں آئینی اور قانونی تضادات ہیں، نظرثانی تک 7 جنوری کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی حکم سے فیئر ٹرائل کا حق متاثر ہوگا، کیس نیب کو ارسال کرنا بھی غیرقانونی اور بے جا قرار دے دیا ۔ استدعا کی کہ سپریم کورٹ اپنے 7 جنوری کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔