Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گلیاں، کوچے سج گئے

جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں گلیاں، کوچے سج گئے
December 10, 2016

لاہور (92نیوز) آقائے دوجہاں، سرور کون و مکاں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ والہ وسلم کا یومِ ولادت مذہبی جوش جذبے سے منانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں، بازار، گلیاں اور گھر سج گئے۔ محافلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد ہورہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے فخرِانسانیت اور رحمت العالمین، حضرت محمد مصطفیٰ، احمد مجتبیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یومِ ولادت مذہبی عقیدت واحترام سے منانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ جذبہ محبت ایسا کہ جس کوبیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں، جوش ایسا کہ جیسے ناپنے کا دنیا میں کوئی پیمانہ ہی نہیں۔ خیرالبشر کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانے کیلئے بازاروں میں جہاں خریداروں کا رش ہے اور وہ جھنڈیاں، بیجز، لائٹس اوردوسری تشبیہات خرید رہے ہیں وہیں گھروں، گلیوں اوربازاروں کو سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مساجد، میناروں اور درباروں کو رنگ برنگ برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ ہرکسی نے خود کو محبتِ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے رنگ میں رنگ لیا ہے۔ ایک طرف جہاں گھروں میں محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں آقائے نامدار ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت بکھیرنے کیلئے مختلف تنظیمیں بھی محافل سجا رہی ہیں۔