Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جشن قلات فیسٹیول نے ہر سو رنگ بکھیر دیے

جشن قلات فیسٹیول نے ہر سو رنگ بکھیر دیے
October 5, 2015
کوئٹہ (92نیوز) بلوچستان میں بدامنی کے سیا ہ بادل جھٹ گئے۔ جشن قلات فیسٹیول نے ہر سو رنگ بکھیر دیے جس میں بلوچی ثقافت کو اجاگر کرنے سمیت مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 15روزہ جشن قلات کا افتتا ح وزیراعلی بلوچستان نے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا‘ قبائلی معتبرین سمیت دیگراعلی حکام نے شرکت کر کے میلے میں خوشیوں کے رنگ بکھیردے۔ اس موقع وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن قائم کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ سیاسی وقبائلی معتبرین کوبھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ جشن قلات کے سلسلے میں منعقد کئے جانے والے میلے میں گڑھ سواری، اونٹ سواری اور تلواروں کی نمائش کے علاوہ صوبے سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا جسے قلات کے باسیوں نے امن کی طرف پہلا قدم قرار دیا۔ میلے میں ریاست قلات کے دور کی تہذیب اورثقافت کو اجاگر کرنے کے علاوہ روایتی دھنوں پر رقص (چاپ) بھی پیش کیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔