Friday, September 30, 2022

جشن عید میلاد النبیﷺ کی خوشیاں منانے کی تیاریوں میں تیزی آگئی

جشن عید میلاد النبیﷺ کی خوشیاں منانے کی تیاریوں میں تیزی آگئی

لاہور(92 نیوز) گلیاں اور بازارسجنے لگے،جسن عید میلاد النبی ﷺ  کی خوشیاں منانے کی تیاریوں میں بھی تیز آگئی ہے ۔

جشن میلاد النبیﷺ کی تیاریاں جاری ہیں ، گلیوں اوربازارو کو سجایاجارہاہے ، گھر اورگلیوں میں رنگے برنگے برقی قمقمے اور لائٹس لگائی جارہی ہیں ، مساجدکی بھی تزئین وآرائش کی جارہی ہے۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ جسن عید میلاد النبیﷺ کے بغیر ہماری دینی تسکین نہیں ہوتی،یہ سلسلے آئندہ بھی جاری رہے گا۔

مختلف علاقوں میں خانہ کعبہ کے ماڈلز بھی شہریوں کی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں۔