Tuesday, October 4, 2022

جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں مذہبی جوش و خروش سے جاری

جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں مذہبی جوش و خروش سے جاری

کراچی ( 92 نیوز ) جشن عید میلاد النبیؐ منانے کی تیاریاں مذہبی جوش و خروش سے جاری ہیں ۔ کراچی کی گلبہار کالونی میں ننھے منے عاشقان رسول نے ریلی نکال کر نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
ریلی میں شریک مدرسہ مہتمم کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے ماہ ربیع الاول میں ننھے منے عاشقان رسول ریلی کا انعقاد کرتے ہیں۔
مدنی منوں کی ریلی گلبہار کالونی کے مختلف علاقوں کا چکر لگاکر اختتام پذیر ہوگئی۔