Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
November 13, 2018
لاہور (92 نیوز) جشن عید میلاد النبیﷺ کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں۔ گھروں، گلی محلوں کو سجانےکے لئے پرچم، جھنڈیاں، بیجز اور آرائشی سامان کی خریدوفروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ آقائے دو جہاں حضرت محمدﷺ سے اظہار محبت کیلئے گھروں اور گلی محلوں کو سجانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ لاہور کے اردو بازار میں بھی پرچموں، جھنڈیوں، بیجز اور آرائشی سامان کے سٹال سج گئے۔ بچے بڑے سب نے ہی خریداری کیلئے اردو بازار کا رخ کر لیا۔ نہ صرف لاہور بلکہ پنجاب بھر سے شہری خریداری کے لئے آرہے ہیں۔ شہری کہتے ہیں حضرت محمدﷺکی ولادت کا جشن بھرپور انداز سے منائیں گے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اردو بازار میں صبح سے رات گئے تک گہما گہمی برقرار رہتی ہے۔ شہری پرعزم ہیں کہ وہ ہر سال کی طرح اس بار بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خوب چراغاں کریں گے۔