Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ

جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ
December 12, 2016

 لاہور(92نیوز)جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ ۔دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی عاشقان رسول جشن عید میلاد النبی کی خوشیاں منا رہے ہیں جذبہ ایمانی سے سرشار ہر کوئی آقا سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کر رہا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق نبی کریم ﷺکی ولادت باسعادت کے جشن پر شمع رسالت کے پروانوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں  کوئی درود و سلام کی محفل میں شریک ہے تو کوئی نعت حوانی کر رہا ہے ۔ شہر کی ہر گلی ہر محلہ اور ہر شاہراہ سجی ہے جگہ جگہ رونقیں لگی ہیں کہیں مشعل بردار جلوس نکالا جارہا ہے تو کہیں کیک کاٹے جارہے ہیں  نبی کے عشق میں ہر کوئی دیوانہ ہے ۔

بارہ ربیع الاول کا مبارک دن یہ پیغام دیتا ہے کہ ہر مسلمان نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر خود عمل پیرا ہو اور دوسروں کو بھی خیر کی دعوت دے۔