Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جشن آزادی کی تیاریاں جاری ، سب آرائشی اشیاء کی خریداری میں مصروف

جشن آزادی کی تیاریاں جاری ، سب آرائشی اشیاء کی خریداری میں مصروف
August 4, 2018
پشاور (92 نیوز) ملک کی آزادی کا دن آتا ہے تو اقلیتی برادری کی خوشی اور جوش بھی کسی سے کم نہیں۔ جشن آزادی کے موقع پر اقلیتی برادری کا جذبہ حب الوطنی بھی آسمان کو چھو رہا ہے۔ بچے بڑے سب ہی سبز ہلالی پرچم اور دیگر آرائشی اشیاء کی خریداری میں مصروف نظر آتے ہیں۔ بڑے ہی نہیں بچے بھی 14اگست منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کوئی جھنڈیاں خرید رہا ہے تو کوئی بیجز اور کیپس لے کر وطن سے محبت کا اظہار کر رہا ہے۔ سکھ کمیونٹی بھر پور طریقے سے جشن آزادی منانے کے لئے بے چین ہے۔ پشاور میں ان کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر موٹرسائیکل ریلی کے لئے بھی بھر پور طریقے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ دیگر شہریوں کی طرح اقلیتی برادری بھی یوم آزادی بھر پور طریقے سے منا کر وطن عزیر سے لازوال محبت کا والہانہ اظہار کرتی ہے۔