Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں جاری

جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں جاری
August 6, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ اسٹال سج گئے۔ قومی پرچموں اور بیجز کی بہار بھی آ گئی۔

صوبے کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی پرچموں اورآرائشی سامان کے اسٹالز سج گئے۔ دکانداروں نے ان اسٹالز پر آرائشی سامان کے ساتھ بچوں اور بچیوں کی شرٹس، چوڑیاں، بیجز اور اسٹکرز رکھے ہیں۔ شہری قومی پرچم، جھنڈیاں اور دیگر سامان خریدنے کے لیے ان اسٹالز کا سامان خرید رہے ہیں۔

جشن آزادی پر قوم ایک بار پھر وطن کوعظیم سے عظیم تر بنانے کاعزم کر رہی ہے۔