Saturday, July 27, 2024

جس کے نام کے ساتھ شریف نہ ہو وہ اوپر ہی نہیں آ سکتا : عمران خان

جس کے نام کے ساتھ شریف نہ ہو وہ اوپر ہی نہیں آ سکتا : عمران خان
March 10, 2016
گوجرانوالہ (92نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ بائیس مارچ کا ضمنی انتخاب دو نظاموں کے درمیان مقابلے کا دن ہے۔ شریف برادران کو ہرا کر ملک میں نیا نظام لائیں گے۔ حکومت کے خرچے اور قرضے بڑھ رہے ہیں۔ بھارت میں کسانوں کو سبسڈی دی جاتی ہے یہاں کے کاشت کار پس رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں تحریک انصاف نے پنڈال سجایا تو کپتان کے کھلاڑی بھی خوب رنگ جماتے رہے۔ شرکاءسے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت ہو تو ملک بھی جمہوری بنتا ہے یہاں جس کے نام کے ساتھ شریف نہ ہو وہ اوپر ہی نہیں آ سکتا۔ این اے ایک سو ایک کا ضمنی انتخاب ایک سیٹ کا نہیں دو نظاموں کا مقابلہ ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیب نے پنجاب میں تحقیقات شروع کیں تو حکمران اپنے ہی ادارے کے خلاف ہو گئے۔ جلسے سے جہانگیر ترین‘ چودھری محمد سرور اور حامد ناصر چٹھہ نے بھی خطاب کیا۔ جلسے کے دوران سابق ایم پی اے چودھری عبدالرحمان اسٹیج سے گر کر زخمی ہو گئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پارٹی پرچموں کی تقسیم کے معاملے پر کارکن آپس میں الجھ پڑے۔ جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے لیے انتظامیہ نے دیوار بھی گرا دی۔