Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جس کا نوٹس عوام لیں اُس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے ، وزیر قانون پنجاب

جس کا نوٹس عوام لیں اُس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے ، وزیر قانون پنجاب
February 16, 2018

لاہور (92 نیوز) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے عدالتی فیصلوں کو کریز سے نکل کر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس کا نوٹس عوام لیں اُس کو کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔
پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے کیمرے اور مائیک سامنے آئے تو وزیر قانون رانا ثنااللہ نے بھی وہی لائن لی جو نوازشریف نے لے رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے انداز میں پارٹی کی سربراہی سے روکا گیا تو پھر عوام اُن کے سیاسی غلام بن جائیں گے ۔ تین بار وزیر اعظم رہنے والے کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے ۔
ادھر وزیر قانون پنجاب نے ایک بار پھرعمران خان اور تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں کے الیکشن میں عمران خان کا اپنا رویہ ہار کا باعث بنا ۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آرٹیکل باسٹھ میں ترمیم عوام کو قبول ہوئی تو ہم بھی قبول کر لیں گے ۔ ہمارے لئے پاکستان کے تمام ادارے قابل عزت ہیں ۔ ہمارا مقصد کسی کی عزت کو کم کرنا نہیں ۔