جس نے ٹکٹ کیلئے اپلائی نہیں کیا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ، پرویز رشید
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن چودھری نثار کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ ملنا دشوار لگ رہ اہے ۔
سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے چودھری نثار سے متعلق بات کرنے سے ہی انکار کر دیا اور کہا کہ جن لوگوں نے ٹکٹ کیلئے درخواست دی صرف انہی کے ناموں پر غور ہو رہاہے ، جس نے اپلائی ہی نہیں کیا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ۔
سابق وزیر اعظم کی نا اہلی کے بعد اسلام آباد سے لاہور واپسی کے روٹ کو لے کر مسلم لیگ ن میں اختلافات سامنے آئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے سابق وزیر اعظم کو بذریعہ ہوائی جہاز لاہور روانگی کا مشورہ دیا تھا جب کہ نواز شریف براستہ جی ٹی روڈ لاہور پہنچنے کے حق میں تھے ۔
نواز شریف کے بعد مریم نواز کی سیاست میں اینٹری کے بعد چودھری نثار نے نوجوان قیادت کے زیر کام نہ کرنے کا اشارہ دیا تھا ۔ جس کے بعد مسلم لیگ ن نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے اجلا س دو اجلاس کئے مگر چودھری نثار کو مدعو نہ کیا گیا۔
دوسری جانب چودھری نثار نے بھی مسلم لیگ ن میں ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی ۔
چودھری نثار ماضی میں اپنی کانفرنس کے دوران واضح کہہ چکے ہیں کہ ہر طرح کے برے وقت میں نواز شریف کا ساتھ دیا مگر میں کوئی جوتے اٹھانے والا نہیں ہوں ۔