جس نے مارشل لا کا ساتھ دیا ہو وہی ایسی باتیں کرتا ہے ،خورشید شاہ
اسلام آباد ( 92 نیو ز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے نام لئے بغیر شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس نے مارشل لا کا ساتھ دیا ہو وہی ایسی باتیں کرتا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے تقرر پر سیاسی جماعتیں آپس میں مشاورت نہیں کر سکتیں ،اچھے اور بہتر آدمی کا نام کوئی بھی دے سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نجومی نہیں ہوں نوازشریف کے مستقبل بارے تبصرہ نہیں کروں گا ۔