Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جس شخص کے دور میں کشمیر پر پس پردہ ڈیل ہورہی تھی وہ آج ڈیفنس میں آرام کررہا ہے : رضاربانی

جس شخص کے دور میں کشمیر پر پس پردہ ڈیل ہورہی تھی وہ آج ڈیفنس میں آرام کررہا ہے : رضاربانی
October 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے جس شخص کے دور میں کشمیر پر پس پردہ ڈیل ہو رہی تھی وہ شخص ڈیفنس میں آرام سے رہ رہا ہے اگر یہ کام کسی سویلین نے کیا ہوتا تو اسے ذوالفقار علی بھٹو کی طرح لٹکا دیا جاتا۔ تفصیلات کےمطابق سینیٹ کے اجلاس میں بیان دیتے ہوئے نون لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ زرداری نے سیاست میں پی ایچ ڈی کی ہے پیپلز پارٹی کو سوچنا چاہیے کہ انھیں ضمنی الیکشن میں  800 ووٹ کیوں پڑے   پیپلز پارٹی کے خلاف کسی نے کوئی دھاندلی نہیں کی وہ اپنی خامیوں پر نظر ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ آج 12 اکتوبر کا دن یوم سیاہ ہے فوج جب آئی خرابی آئی پرویز مشرف دور میں یہ ظلم ہوا کہ وردی میں فوجی باہر نہیں نکل سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں جو اتحاد بنایا گیا  اس میں طاہر القادری اور عمران خان بھی شامل تھے ،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس شخص کے دور میں کشمیر پر پس پردہ ڈیل ہو رہی تھی وہ شخص ڈیفنس میں آرام سے رہ رہا ہےاگر یہ کام کسی سویلین نے کیا ہوتا تو اسے ذوالفقار علی بھٹو کی طرح لٹکا دیا جاتا۔ چیئرمین سینیٹ نے وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی ایوان میں عدم موجودگی پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ،رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کیا ان کے لئے ہمیں تلاش گمشدگی کا اشتہار دینا پڑے گا کیا وہ اس ایوان کو منٰی حادثے پر بریفنگ  نہیں دینا چاہتے،وزیر اگر  کل نہیں آئے تو سخت احکامات جاری کروں گا ۔ وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے ایوان کو بتایا کہ سانحہ منٰی میں شہدا کی تعداد 97 ہو گئی ہے سعودی عرب  نے 56 شہدا کی تصدیق کی ہے جبکہ حجاج کے عزیز واقارب نے 41 شہدا کی تصدیق کی۔ منٰی کے صرف دو زخمی اب تک زیر علاج ہیں باقی سب  ڈسچارج ہو گئےان کا کہنا تھا کہ صرف تین شہدا کے لواحیقن نے میتیں واپس لانے کی درخواست کی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔