Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جس دن پاناما لیکس کا فیصلہ آیا اسی دن استعفیٰ دیدونگا : نثارچودھری

جس دن پاناما لیکس کا فیصلہ آیا اسی دن استعفیٰ دیدونگا : نثارچودھری
July 27, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے دھواں دھار پریس کانفرنس کی ۔ کہتے ہیں کہ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی وہ وزارت اور قومی اسمبلی سے استعفے دے دیں گے ۔ وزیراعظم بننے کی گیم کا حصہ نہیں  کوئی عہدہ نہیں لیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاناما کا ہنگامہ ،ن لیگ اور وزیراعظم  مشکلات کم نہ ہو سکیں ۔ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے دھماکہ خیز پریس کانفرنس کی اور کچھ نہ کہتے ہوئے بھی سب کچھ کہہ گئے ۔پہلے تو اپنا فیصلہ سنایا کہ پاناما کیس کا فیصلہ جو بھی آئے وہ اُسی دن وزرات اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوجائیں گے۔

چودھری نثار نے وزیراعظم بننے کے حوالےسے پائی جانے والی تمام افواہوں کو بھی بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ وزیراعظم بننے کی گیم میں نہیں کوئی عہدہ نہیں لیں گے۔

بات یہیں ختم نہیں کی بلکہ چودھری نثار نے سیاست سے بھی بیزاری ظاہر کی اور الیکشن نہ لڑنے اور سیاست کو خدا حافظ کہنے کا بھی کہہ دیا۔

وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا کہ وہ اب وضاحتیں دیتے دیتے تھک گئے ہیں  سازش اُن  کے خمیر اور خون میں شامل نہیں، عہدوں پر رہنے کا کوئی شوق نہیں، عزت کے لیے سیاست کی لیکن اب یہ عذاب بن گئی ہے۔