جسے اللہ رکھے ۔۔۔ امریکا میں سیلاب میں کار سمیت بہہ جانے والا شخص زندہ بچ گیا، نیشنل گارڈز نے متاثرہ شہری کو ریسکیو کیا
سائوتھ کیرولینا (ویب ڈیسک) جسے اللہ رکھے ۔۔ امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں نیشنل گارڈز نے سیلاب میں کار سمیت بہہ جانے والے شخص کو زندہ بچا لیا۔
ساؤتھ کیرولینا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچائی۔ اس دوران شہریوں کے گھروں سے فرنیچر اور الیکٹرونکس سامان سیلاب میں بہہ گیا اور موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سترہ افراد زندگی سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے۔
بارشوں اور سیلاب نے ایسی تباہی مچائی کہ تیس کروڑ ڈالر کا نقصان کر ڈالا۔ نیشنل گارڈز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں سیلاب میں کار سمیت بہہ جانے والے ایک شخص کو ریسکیو کیا جا رہا ہے۔