جسٹن گیٹلن دو سو میٹر کی ریس انیس اعشاریہ ستاون سیکنڈ سے جیت لی، تیز ترین افراد میں پانچواں نمبر
امریکا کے متنازعہ ایتھلیٹ جسٹن گیٹلن نے دوسو میٹر کی ریس انیس اعشاریہ ستاون سیکنڈ میں جیت کر ورلڈ چیمپین شپ میں اسین بولٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے جگہ بنا لی۔
اوریگون میں ہونے والے ٹرائلز میں تینتیس سالہ جسٹن نے دو سو میٹر کی دوڑ انیس اعشاریہ ستاون سیکنڈ میں مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ جسٹن کا سابقہ ریکارڈ انیس اعشاریہ اڑسٹھ سیکنڈ کا تھا، اب جسٹن تیز ترین افراد میں پانچویں نمبر پر ہیں۔
دو سو میٹر کی ٹرائل دوڑ میں ینگ انیس اعشاریہ ترانوے سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی دو سو میٹر کی دوڑ میں جینا پراڈنی بائیس اعشاریہ بیس سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہیں اور بیجنگ مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مردوں میں رکاوٹوں کی ایک سو دس میٹر دوڑ میں ڈیوڈ اولیور تیرہ اعشاریہ صفر چار سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔