Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جسٹن ٹمبرلیک اور جیسیکا بیل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

جسٹن ٹمبرلیک اور جیسیکا بیل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
April 12, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) جسٹن ٹمبرلیک اور جیسیکا بیل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ نومولود کا نام کا نام سیلاس رینڈل ٹمبرلیک رکھا گیا ہے۔ پیپلز میگزین کے مطابق زچہ وبچہ خیر وعافیت سے ہیں جبکہ نئے فرشتے کی آمد پر ٹمبرلیک انتہائی شاداں وفرحاں ہیں اور ان کے پاؤں زمین پر نہیں لگ رہے۔ ٹمبرلیک نے بچے کی متوقع پیدائش کے بارے میں خبر اوائل سال دی تھی اور اپنی اہلیہ کے ساتھ انسٹا گرام پر پیغام دیا تھا کہ انہیں اس سال دنیا کا عظیم ترین تحفہ مل رہا ہے اور وہ اس تحفے کیلئے بے صبرے ہو رہے ہیں۔ چند ہفتے پہلے انوویٹر ایوارڈ ملنے پر ٹمبرلیک نے جیسیکا کو اپنا بہترین دوست قرار دیا ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔