جسٹن بیبر گلوکاری کے بعد اب اداکاری میں بھی، زولینڈر ٹو میں کام کرنے کی افواہیں زوروں پر

نیویارک (ویب ڈیسک) معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر گلوکاری کے بعد اب اداکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کرنے کو تیار ہیں۔ نوجوان گلوکار کی مزاحیہ فلم زولینڈر ٹو میں کام کرنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
سوشل میڈیا پر جسٹن بیبر کو زولینڈر ٹو میں کاسٹ کرنے کی افواہیں زوروں پر ہیں۔ گلوکار نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک فوٹو پوسٹ کی ہے جس میں وہ زولینڈر فلم کے مرکزی اداکار بین سٹیلر کے ساتھ ہیں جس کے بعد ان کے فلم میں کام کرنے کی افواہیں سرزدعام ہیں۔
زولینڈر ٹو ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر کامیڈی فلم زولینڈر کا سیکوئل ہے۔ یہ فلم فروری دو ہزار سولہ میں ریلیز ہو گی۔ گلوکاری میں نام کمانے والے جسٹن بیبر کیا اداکاری کے میدان میں بھی کامیاب ہو پائیں گے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔