Monday, October 3, 2022

جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور سپریم کورٹ جج کا حلف اٹھا لیا

جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور سپریم کورٹ جج کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (92 نیوز) جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطورسپریم کورٹ جج کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں سینئر جج، وکلا اور ان کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔ معزز جج سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے سربراہ بھی رہے ہیں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی 2016 میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر ہوئے تھے۔