Wednesday, December 7, 2022

جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
 اسلام اباد (92 نیوز) وزارت قانون نے جسٹس گلزار احمد کو نیا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی۔ نئے چیف جسٹس آف پاکستان  جسٹس گلزار احمد ہونگے۔ وزارت قانون نے تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے وزیر اعظم کو بھجوا دی۔ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہونگے تو اگلے دن 21 دسمبر کو جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر پاکستان میں ہو گی۔ نئے نامزد چیف جسٹس  جسٹس گلزار احمد 2 فروری 1957 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ جسٹس گلزار قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1986 کو ہائیکورٹ اور 1988 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 27 اگست 2002 کو سندھ ہائیکورٹ کے جج کا حلف اٹھایا ۔ 16 نومبر 2011 کو سپریم کورٹ کے جج بن گئے۔ نامزد چیف جسٹس گلزار احمد بطور جج سپریم کورٹ اہم مقدمات کے فیصلوں میں شامل رہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خضلاف پانامہ مقدمہ میں نا اہلی کا فیصلہ بھی دیا۔ 21 ترمیم کے خلاف درخواستوں سننے والے بینچ کا بھی حصہ رہے۔ نامزد چیف جسٹس گلزار احمد دو سال ایک ماہ بارہ چیف جسٹس آف پاکستان رہنے کے بعد یکم فروری 2022 کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔