جسٹس گلزار احمد نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا لیا

کراچی (92 نیوز) جسٹس گلزار احمد نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا لیا۔ جسٹس مشیر عالم نے جسٹس گلزار احمد سے قائمقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔
حلف برداری کی پروقار تقریب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔ جسٹس مشیر عالم نے جسٹس گلزار احمد سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ ججز نے شرکت کی۔ پاکستان بار کونسل کے ممبران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ 9 جون کو کیمرج یونیورسٹی یونین میں خطاب کریں گے۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کیمرج یونیورسٹی یونین میں خطاب کرنے والے پہلے چیف جسٹس ہوں گے۔