جسٹس کاظم پر جملے بازی درست نہیں !!! بھارت دھمکیاں دے رہا ہے اور عمران خان کو دھرنوں کی پڑی ہے: خورشید شاہ

اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ اور جسٹس ریٹائرڈ کاظم ملک کی جملے بازی درست نہیں۔ بھارت دھمکیاں دے رہا ہے اور عمران خان کو دھرنوں کی پڑی ہے۔ عمران خان جارحانہ پالیسی کی بجائے ملکی مسائل پر توجہ دیتے ہوئے انہیں اجاگر کریں۔
بھارت دھمکیاں دے رہا ہے جبکہ تحریک انصاف کے قائد کو دھرنوں کی پڑی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے مزید کہا کہ حکومت ایاز صادق کے معاملے پر عوام کی عدالت میں جائے۔
مسلم لیگ نون فیصلہ خلاف آنے پر کاظم ملک پر الزامات نہ لگائے۔ اگر رانا ثناءاللہ کے پاس ثبوت ہیں تو سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کریں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان جارحانہ پالیسی کی بجائے ملکی مسائل پر توجہ دیں۔