اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ بدھ کو عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث ان کے بنچ کے مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منصور علی شاہ نے قریبی رشتہ دار کی علالت کے باعث آج چھٹی لے لی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تین رکنی بینچ کے سامنے زیر سماعت مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا۔
جس کے بعد کیسز جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ کو منتقل کر دیے گئے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو رکنی بینچ نے کمرہ عدالت 6 میں کیس کی سماعت کرنی تھی، بینچ فل نہ ہونے کی وجہ سے دو رکنی بنچ کچھ دیر بیٹھا اور پھر چلا گیا۔
خیال رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے گزشتہ روز پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے معاملے پر نیا بینچ تشکیل دیتے ہوئے ان کی جگہ لی تھی۔ آئین کے پانچ رکنی بینچ میں جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان شامل تھے۔