Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھا لیا
February 7, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) جسٹس منصور علی شاہ نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حلف لیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں ججز، سینئر وکلاء اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز نے شرکت کی۔ تقریب میں ججز کے اہلخانہ اور عدالتی عملہ بھی شریک ہوا۔

جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی حتمی منظور ی سپریم کورٹ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس منصور علی شاہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ جسٹس منصور علی شاہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔