Saturday, July 27, 2024

جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے جج مقرر، نوٹیفکیشن جاری

جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے جج مقرر، نوٹیفکیشن جاری
February 3, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے جج مقرر کر دیئے گئے ہیں ۔ وزارت قانون نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔جسٹس منصور علی شاہ کی جگہ جسٹس یاور علی خان چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقررکر دیئے گئے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کردیا  ۔  ان کی جگہ جسٹس یاور علی خان کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا ۔

 پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج اور جسٹس یاور علی کو لاہورہائی کورٹ  کا چیف جسٹس مقرر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی ،  صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے ججز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

 جسٹس منصور علی شاہ کے پیر کو بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھانے کا امکان ہے۔