Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹا سکتی ، چیف جسٹس پاکستان

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹا سکتی ، چیف جسٹس پاکستان
June 9, 2019
لندن ( 92 نیوز ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں  ہٹا سکتی ۔ کیمبرج یونین کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کاکہنا تھا کہ  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کے خلاف  ریفرنس جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے ،پاکستانی  عدالتوں پر اعتماد کر یں،انصاف کریں گی ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کیمبرج طلبا یونین سوسائٹی سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں ایک سوال کے جواب میں چیف جسٹس نے کہا جسٹس فائز عیسیٰ کو حکومت  نہیں ہٹا سکتی، ان کے خلاف  ریفرنس جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے ۔اپنے ججوں پر اعتماد رکھیں۔اس معاملے پر انصاف ہوگا۔ سیمینار کے دوران طلبا نے پاکستان میں عدالتی نظام کے متعلق بھی مختلف سوالات کئے جن کے چیف جسٹس نے جوابات دیے۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ کچھ معاملات پاکستانی عدالتوں سے متعلق ہیں اس لئے ان پر یہاں پر بات کرنا مناسب نہیں۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف حکومت نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس کی سماعت 14 جون کو مقرر ہے۔اس ریفرنس کیخلاف سپریم کورٹ بار کونسل نے احتجاج کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔