Sunday, October 2, 2022

جسٹس شیخ عظمت کل ریٹائر ہو جائینگے

جسٹس شیخ عظمت کل ریٹائر ہو جائینگے
لاہور( ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید کل 27اگست کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس عظمت سعید  کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا جس میں معزز ججز صاحبان، لا افسران ،ملک بھر سے بارز کے عہدیداران اور سینئر وکلا شریک ہوں گے ۔