Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جسٹس شمیم خان نے 48ویں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

جسٹس شمیم خان نے 48ویں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
January 1, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) جسٹس شمیم خان نے48 ویں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کا حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب چودھری سرور نے جسٹس شمیم خان سے عہدے کا حلف لیا۔ جسٹس انوار الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس سردار محمد شمیم خان نے نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا ۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فاضل چیف جسٹس سے انکے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری  پرویز الٰہی ،لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور صوبائی وزراء سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد عدالت عالیہ پہنچنے پرفاضل جج صاحبان، افسران اور عدالتی اہلکاروں نے نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  جسٹس سردار محمد شمیم خان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جسٹس محمد شمیم خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔