Sunday, September 15, 2024

جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے !!! نماز جنازہ آج سہ پہر چار بجے ادا کی جائیگی

جسٹس (ر) جاوید اقبال انتقال کر گئے !!! نماز جنازہ آج سہ پہر چار بجے ادا کی جائیگی
October 3, 2015
لاہور (92نیوز) شاعر مشرق علامہ اقبال کے صاحبزادے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس (ر) جاوید اقبال اکانوے سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ چند روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ چار بجے ان کی رہائشگاہ گلبرگ لاہور میں ادا کی جائیگی۔ پانچ روز قبل طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ وہ شوکت خاتم ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں تیس ستمبر کو ان کے پیٹ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی تاہم آج حرکت قلب بند ہونے سے وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔