جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک آج نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد (92 نیوز) جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کی بطور نگران وزیراعظم کی تقریب حلف برداری آج ایوان صدر اسلام آباد میں ہو گی۔ صدر مملکت ممنون حسین نگران وزیر اعظم سے حلف لیں گے۔
نگران وزیراعظم ناصرالملک آج حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےعلاوہ عسکری قیادت، غیر ملکی سفارتکاروں، سیاسی رہنماوں سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
حلف برداری کے بعد نگران وزیراعظم کسی بھی وقت اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔
نگران حکومت کا ایک ہی اہم ٹاسک صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے، 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کے بعد نگران حکومت آنے والی منتخب حکومت کو اقتدار منتقل کر دے گی۔