Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جسٹس احمدعلی کی اجمل پہاڑی کی درخواست کی سماعت سے معذرت

جسٹس احمدعلی کی اجمل پہاڑی کی درخواست کی سماعت سے معذرت
April 1, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس احمدعلی شیخ نےخطرناک ٹارگٹ کلراجمل پہاڑی کی سکھر سےکراچی جیل منتقلی  کی درخواست کی سماعت سےانکارکردیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس احمدعلی شیخ نےٹارگٹ کلراجمل پہاڑی کی سکھر سےکراچی جیل منتقلی کی درخواست کی سماعت سےصاف انکارکردیا۔ درخواست گزار کےوکیل نےبتایاکہ ٹارگٹ کلراجمل پہاڑی کوبنانوٹس سکھرجیل منتقل کیاگیااورتین ماہ سے مقدمہ کاٹرائل بھی نہیں کیاجارہا،جس پرجسٹس احمدعلی شیخ نےریمارکس میں کہاکہ آپ چاہتےہیں کہ اجمل پہاڑی کراچی جیل میں بیٹھ کرقتل وغارت کروائےاوردہشت گردوں کی مانیٹرنگ کرے۔ جسٹس احمدعلی شیخ نےمزید ریمارکس دیےکہ ہم نہیں چاہتےکہ اہلیان کراچی کومزیدتکالیف اٹھانا پڑیں ۔ واضح رہےایم کیوایم سےتعلق رکھنےوالےٹارگٹ کلراجمل پہاڑی کودوہزارتیرہ میں کورنگی چکراگوٹھ میں پولیس وین پر حملے کےبعدگرفتارکیاگیاتھا۔ اجمل پہاڑی جےآئی ٹی میں ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔ جسٹس  احمد علی شیخ نے درخواست کی مزید سماعت سے معذرت کرلی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔