Saturday, July 27, 2024

جزان : تعلیمی ادارے میں ایک شخص کی فائرنگ سے چھے افراد جاں بحق متعدد زخمی

جزان : تعلیمی ادارے میں ایک شخص کی فائرنگ سے چھے افراد جاں بحق متعدد زخمی
February 11, 2016
جزان(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے جنوبی صوبے جزان کے تعلیمی ادارے میں ایک شخص  کی فائرنگ سے  چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر جزان میں واقع محکمہ تعلیم کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد محکمہ تعلیم کے ملازمین ہیں مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص اسکول ٹیچر ہے جس نے اپنے ساتھیوں پر فائرنگ کی تاہم  فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔