Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جزان: اسپتال میں آتشزدگی ،25افراد جاں بحق  ، سعودی فورسز کی کارروائی میں  40 باغی ہلاک

جزان: اسپتال میں آتشزدگی ،25افراد جاں بحق  ، سعودی فورسز کی کارروائی میں  40 باغی ہلاک
December 24, 2015
ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے شہرجزان کے ایک اسپتال میں آتشزدگی سے 25لوگوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 107افراد زخمی  بھی ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق  سعودی عرب کے شہر جزان کے اسپتال میں آتشزدگی کے باعث پچیس  افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ  ایک سو سات  کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔غیر ملکی ایجنسی کے مطابق اسپتال میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ آگ  اس قدر شدید ہے کہ ریسکیو ٹیمیں ابھی تک اس پر قابوپانے میں ناکام ہیں۔ قبل ازیں باغیوں نے جزان  اور نجران میں  میزائل حملے کئے  جس میں متعدد افرادکے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں دوسری طریف سعودی  فورسز کی جوابی کارروائی میں  چالیس باغی بھی مارے گئے ہیں ۔