Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جرنیل فوج کے نمائندہ ہوتے ہیں، الطاف حسین نے کبھی جرنیلوں کو بزدل یا ڈرپوک نہیں کہا: رابطہ کمیٹی

جرنیل فوج کے نمائندہ ہوتے ہیں، الطاف حسین نے کبھی جرنیلوں کو بزدل یا ڈرپوک نہیں کہا: رابطہ کمیٹی
May 5, 2015
کراچی (92نیوز) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان پر واویلا مچانے والے اینکرپرسنز اور تجزیہ نگار تعصب کا مظاہرہ کررہے ہیں، عمران خان کی ویڈیو موجود ہے جس میں انہوں نے کہاکہ اگر 20 ہزار افراد سڑکوں پر جمع ہوجائیں توان جرنیلوں کا پیشاب نکل جاتا ہے، یہ جرنیل اتنے بزدل ہوتے ہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے یہ باتیں کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ جرنیل پوری فوج کے نمائندے ہوتے ہیں، عمران خان نے فوجی جرنیلوں کو بزدل قراردیکر پوری پاک فوج کی مغلظات بکی ہیں۔ اینکرپرسنز اورتجزیہ نگار قوم کو جواب دیں کہ وہ عمران خان کے نفرت انگیز بیانات کا نوٹس کیوں نہیں لیتے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔