Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جرمن کمپنی نے بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے سستا ترین ڈرون تیار کر لیا

جرمن کمپنی نے بارودی سرنگوں کی صفائی کیلئے سستا ترین ڈرون تیار کر لیا
August 7, 2016
برلن (ویب ڈیسک) اب بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے ڈرون استعمال کیے جائیں گے۔ جرمن کمپنی کا ڈیزائن کردہ ڈرون بارودی سرنگیں صاف کرنے کے موجودہ طریقہ کار سے دو سو گنا سستا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن کمپنی کے ڈیزائنر مسعود حسنی نے ایسا ڈرون ڈیزائن کیا ہے جو بارودی سرنگیں صاف کرے گا۔ اس ڈرون کو مائن کافون کا نام دیا گیا ہے۔ مائن کافون ڈرون فضا سے ہی بارودی سرنگ کا سراغ لگا کر اسے محفوظ طریقے سے تباہ کر دے گا۔ دنیا کے ساٹھ ممالک ایسے ہیں جہاں جان لیوا بارودی سرنگوں کے جال بچھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ایک بارودی سرنگ کو تلف کرنے کے لیے تین سو سے ایک ہزار امریکی ڈالر خرچ ہوتے ہیں لیکن مائن کافون ڈرون کے ذریعے یہ لاگت دو سو گنا کم اور کام کی رفتار بیس گنا تیز ہو جائے گی۔