Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جرمن کارساز کمپنی کا 30لاکھ گاڑیاں مارکیٹ سے اٹھانے کا فیصلہ

جرمن کارساز کمپنی کا 30لاکھ گاڑیاں مارکیٹ سے اٹھانے کا فیصلہ
July 20, 2017

برلن (ویب ڈیسک)جرمنی کی مشہورکارسازکمپنی نے یورپ بھرسے ڈیزل پر چلنے والی اپنی تیس لاکھ کاریں مارکیٹ سے واپس اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق کار سازکمپنی ڈیملرکےترجمان کے مطابق کمپنی کےبورڈ آف گورنرز نےکاریں واپس منگوانے کا فیصلہ ماحولیاتی تحفظ کے تناظرمیں اٹھایا ۔اس مقصد کیلئے 220ملین یوروز کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔۔کمپنی کےمطابق ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کی خاطریہ بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔مرسڈیز اوردیگرسمارٹ برانڈز بنانے والی کمپنی نے ڈیزل سےچلنے والی یہ بیش قیمت گاڑی گزشتہ سال بنائی تھی۔