Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل نے ہنگری گراں پری ریس جیت لی، دانیال کوائے کا پندرہ اعشاریہ سات چار آٹھ سکینڈ کے فرق سے دوسرا نمبر

جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل نے ہنگری گراں پری ریس جیت لی، دانیال کوائے کا پندرہ اعشاریہ سات چار آٹھ سکینڈ کے فرق سے دوسرا نمبر
July 27, 2015
ہنگری (ویب ڈیسک) جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل نے ہنگری گراں پری فارمولہ ون ریس جیت لی ہے۔ انہوں نے اپنی فتح آنجہانی فرنچ ڈرائیور جولیس بیانخی کے نام کر دی۔ ہنگری کے دارالحکومت بوداپسٹ میں ہونے والی ریس میں مختلف ممالک کے بیس ڈرائیورز شریک ہوئے۔ ستر لیپس پر مشتمل ریس میں جرمن ڈرائیور سباسٹین ویٹل سب سے تیز ترین رہے اور ہنگری گراں پری ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ چھیالیس منٹ اور نو اعشاریہ نو آٹھ پانچ سکینڈ میں طے کیا۔ سباسٹین ویٹل نے اپنی فتح پچھلے ہفتے انتقال کرنے والے فرینچ ڈرائیور جولیس بیانخی کے نام کر دی۔ ریس کے دوران جولیس بیانخی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ روس کےدانیال کوائے پندرہ اعشاریہ سات چار آٹھ سکینڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ پول پوزیشن سے ریس کا آغاز کرنے والے ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔