Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جرمن پریمیئر لیگ 2018 ، یونیفارم کی تقریب میں پاکستانی سٹار آل راؤنڈر کی شرکت

جرمن پریمیئر لیگ 2018 ، یونیفارم کی تقریب میں پاکستانی سٹار آل راؤنڈر کی شرکت
February 13, 2018

فرینکفرٹ (92 نیوز) جرمن پریمیئر لیگ 2018 کے یونیفارم کی تقریب رونمائی میں پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر عبدالرازق اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نےخصوصی شرکت کی ۔
شعیب اختر اور عبدالرازق ڈوئچے کرکٹ یونین کی خصوصی دعوت پر گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ پہنچے تھے ۔
پاکستانی لیجنڈز نے جرمنی میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
جرمنی میں شائقین کرکٹ اپنے فیورٹ سٹار کرکٹرز سے ملنے اس تقریب میں دور دراز سے فرینکفرٹ پہنچے تھے ۔
سٹار کرکٹرز کو اپنے درمیان دیکھ کر شائقین کی خوشی دیدنی تھی ۔
اس موقع پر شائقین کرکٹ اپنے سٹارز کے سے آٹو گراف لیتے اور سیلفیاں بناتے بھی دکھائ دیئے ۔