Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جرمن وزیر خارجہ 32رکنی وفد کے ہمراہ  اسلام آباد پہنچ گئے

جرمن وزیر خارجہ 32رکنی وفد کے ہمراہ  اسلام آباد پہنچ گئے
August 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جرمن وزیر خارجہ فرینک واٹلر 32 رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ تفصیلات کےمطابق جرمن وزیر خارجہ دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف، صدر مملکت ممنون حسین اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران دوطرفہ امور پر بات چیت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے،جرمن وزیر خارجہ باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر پاکستان حکام سے بات چیت کریں گے۔ جرمن وزیر خارجہ کل سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔