Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جرمن ماہرین نے دنیا کا محفوظ ترین ملٹی کاپٹر تیار کر لیا‘ قیمت دو لاکھ پاﺅنڈ مقرر

جرمن ماہرین نے دنیا کا محفوظ ترین ملٹی کاپٹر تیار کر لیا‘ قیمت دو لاکھ پاﺅنڈ مقرر
April 13, 2016

برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک پائلٹ نے پہلی بار انسان کو لیکر اڑنے والا ملٹی کاپٹر تیار کر لیا۔ اس کاپٹر میں اٹھارہ روٹر نصب ہیں جس کی بدولت اگر کوئی روٹر خراب بھی ہو جائے تو یہ ملٹی کاپٹر حادثے کا شکار نہیں ہوتا اور پرواز مسلسل جاری رکھنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین اس ملٹی کاپٹر کو دنیا کا محفوظ ترین کاپٹر قرار دے رہے ہیں۔

بیٹری سے چلنے والا یہ کاپٹر فی الحال 25منٹ تک اڑان بھر سکتا ہے۔ بیٹری کی استعداد کم ہونے پر یہ کاپٹر خودکار طریقے سے لینڈ کر جاتا ہے۔

ملٹی کاپٹر میں صرف ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ جدید ملٹی کاپٹر کو رواں برس فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا جس کی قیمت ممکنہ طور پردولاکھ پاو¿نڈ رکھی جائے گی۔

 multi-copter1