Thursday, September 29, 2022

جرمن لیگ میں بورشیا، پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ اور وولفز کی فتح

جرمن لیگ میں بورشیا، پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائٹیڈ اور وولفز کی فتح
برلن (92 نیوز) جرمن لیگ میں بورشیا نے ورڈربورمین کو شکست دی جبکہ پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ نے برائٹن، وولفز نے ایسٹن ولا کو ہرا دیا۔ جرمن لیگ بنڈس لیگا کے میچ میں بورشیا نے ورڈربریمین کو تین ایک سے شکست دیکر میچ اپنے نام کرلیا۔ پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر یونائٹیڈ نے برائٹن کو تین ایک سے شکست دی۔مانچسٹر یونائیٹڈ  کے اینڈریاس پریرا،ڈیوی پراپر اورمارکوس رشفورڈ نے گول کیے۔ پریمیئر لیگ کے ایک اورمیچ میں وولفز نے ایسٹن ولا کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی۔