Tuesday, April 30, 2024

جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا

جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا
February 12, 2021

لندن (92 نیوز) جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ نے فیفا کلب ورلڈ کپ جیت لیا۔ فائنل میں میکسیکن کلب ٹائیگرز کو ایک صفر سے شکست دی۔

قطر کے شہر دوحہ میں فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں بائرن میونخ کا مقابلہ میکسیکن  کلب سے ہوا۔ دونوں ٹیموں نے پہلے ہاف میں ایک دوسرے کی گول پاسٹ پر حملے کیے لیکن  دونوں ٹیمیں   گول کرنے میں ناکام رہیں۔

دوسرے ہاف میں بائرن میونخ کی جانب سے بینجمن پاوارڈ نے  گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی ۔ بائرن میونخ نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا۔ بائرن میونخ نے دوسری بار فیفا کلب ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔