Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جرمن فٹبال لیگ ، ڈورٹمنڈ نے پیڈر بون کو چھ ایک سے شکست دے دی

جرمن فٹبال لیگ ، ڈورٹمنڈ نے پیڈر بون کو چھ ایک سے شکست دے دی
June 1, 2020

برلن  ( 92 نیوز)  جرمن فٹبال لیگ میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ مقابلے جاری ہیں ، اہم میچ میں ڈورٹمنڈ نے پیڈر بون کو چھ ایک سے شکست دے دی ، فاتح ٹیم کی جانب سے جدون سانچو نے شاندار ہیٹرک کی ، جدون سانچونے میچ کے دوران امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فارم  شہری کی ہلاکت پر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

جرمن فٹبال لیگ میں شائقین سے خالی اسٹیڈیم  میں مقابلے جاری ہیں جہاں  ڈورٹمنڈ نے پیڈربورن کو چھ،ایک سے دھول چٹائی دی۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں بھر پور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکیں ، دوسرے ہاف میں ڈورٹمنڈ کی ٹیم  نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو مکمل بے بس کیے رکھا اور جدون سانچو کی ہیٹرک کی مدد سے چھ گول کیے جبکہ پیڈربون کی ٹیم پورے میچ میں صرف ایک گول کر سکی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے ہیٹرک کرنے والےجدون سانچو  نے میچ کے دوران امریکی پولیس  اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فارم شہری کی ہلاکت کے خلاف  اپنی شرٹ پر جسٹس فار جارج فلائیڈ  لکھ کر اپنا احتجاج بھی  ریکارڈ کروایا۔