Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جرمن فٹبال لیگ، لیپزگ نے اگزبرگ کو شکست دیدی

جرمن فٹبال لیگ، لیپزگ نے اگزبرگ کو شکست دیدی
February 10, 2018

برلن ( 92 نیوز )  جرمن فٹبال لیگ میں ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں  ۔ اہم میچ میں لیپزگ  نے اگزبرگ کیخلاف صفر کے مقابلے میں دو گولز سے کامیابی سمیٹ لی  ۔ فاتح ٹیم کی جانب سےاپامیکانواور   کایئٹا  نے ایک ایک گول اسکور کیا ۔

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے  ۔ 18 ویں منٹ میں  لیپزگ کے کھلاڑی  اپامیکانو نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی  ۔

دوسرے ہاف میں بھی لیپزگ کے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی  اور 70ویں منٹ میں  کایئٹا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی  ۔

لیپزگ نے آگزبرگ کو صفر کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا ۔