Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جرمن فارمولا ون ریس میں لوئس ہملٹن بازی لے گئے

جرمن فارمولا ون ریس میں لوئس ہملٹن بازی لے گئے
July 23, 2018
برلن ( 92 نیوز) جرمن فارمولا ون ریس  کے پریکٹس سیشن میں  اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے  لوئس ہملٹن ٹائٹل کی دوڑ میں سب پر بازی لے گئے  ۔ معروف  فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہملٹن ایک بار پھر چھا گئے ، برٹش ڈرائیور نے ایسا جادو جگایا کہ حریفوں کو کچھ سمجھ نہ آیا ۔ جرمن فارمولا ون ریس   لوئس ہملٹن جو پریکٹس  سیشن اور کوالیفائینگ راؤنڈ میں نہ کر پائے وہ ٹائٹل کی دوڑ میں کر دکھایا۔ اسٹار ڈرائیور نے رفتار کیساتھ ساتھ  کنٹرول کا بھی شاندار مظاہرہ کیا ، اسبسٹن ویٹل کا قسمت نے ساتھ نہ دیا ،جرمن ڈرائیور کی  گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی ۔ فاتح ڈرائیورفارمولا ون چیمپئن شپ کے لیڈر اسبسٹن ویٹل پر بھی بازی لے گئے اور ایک بار پھر  مجموعی برتری پر قبضہ جما لیا۔