Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

جرمن طیارے کا معاون پائلٹ نفسیاتی مسائل کا شکار تھا:جرمن پراسیکیوٹر

جرمن طیارے کا معاون پائلٹ نفسیاتی مسائل کا شکار تھا:جرمن پراسیکیوٹر
March 27, 2015
برلن(ویب ڈیسک) جرمن پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ جرمن ونگز طیارے کا معاون پائلٹ نفسیاتی مسائل کا شکار تھا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن ونگز کے تباہ ہونے والے طیارے کے معاون پائلٹ کو نفسیاتی مسائل کا سامنا تھا، حادثے کے روز بھی وہ بیمار تھا لیکن اس نے اپنے ساتھیوں کو اس کا علم نہ ہونے دیا ۔ جرمنی کے پراسیکیوٹر کرسٹوف کمپا کا کہنا ہے کہ اینڈزیاز کے گھر سے ایسی دستاویزات ملی ہیں، جن میں اس کے ذہنی مریض ہونے سے متعلق شواہد موجود ہیں۔ لیکن اینڈریاز نے اپنے ساتھی ورکروں سے اس کا کبھی ذکر نہیں کیا تھا۔ اینڈریاز کے گھر سے اس کی بیماری کے متعلق ڈاکٹر کی خط وکتابت بھی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینڈریاز نے اپنے نفسیاتی علاج کے لیے کافی عرصے تک اپنی فضائی تربیت کو بھی ترک کر دیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔