Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

جرمن سفیر کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ ،خواتین کھلاڑیوں سے ملاقات

جرمن سفیر کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ ،خواتین کھلاڑیوں سے ملاقات
February 28, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) جرمن سفیر کارٹن کابلر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور پاکستان کی خواتین قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی ۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دوست ملک ہے، کرکٹ میں تجربات سے استفادہ کریں گے ۔

پاکستان میں جرمنی کے سفیر مارٹن کابلر نیشنل کرکٹ اکیڈمی  میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں گئے اورکھلاڑیوں سے ملاقات کی ،، مارٹن کابلرنے ٹیم کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی ۔

جرمن سفیر کیساتھ میڈیا سے بات چیت  میں پی سی بی کے سی او او سبحان احمدنے کہا  پی سی بی ویمن امپاورمنٹ پریقین رکھتاہے ۔ انہوں نے جرمنی کے سفیر کو کرکٹ میں  تعاون کایقین دلایا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان سدرہ نے کہا کہ اُن کی ٹیم سری لنکاکے خلاف اچھاکھیل پیش کرے گی ،

جرمن سفیر مارٹن کابلرنے پی سی بی کے میوزیم کادورہ بھی کیا اور وہاں رکھے گئے انعامات اور عجائبات دیکھ کرخوش ہوئے ۔