Monday, October 3, 2022

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے واپسی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے واپسی کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان سے  محبت کرنیوالے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے واپسی کی  تیاریاں شروع کردی ہیں۔گزشتہ روزمارٹن کوبلر نے ٹوئٹر پیغام میں اپنی جلد ریٹائرمنٹ کی خبر دی ۔ مارٹن نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر  کی جس میں وہ لودھراں کے قریب سوہن حلوہ تیار کر رہے ہیں اور ساتھ ہی لکھا کہ  حلوہ بنانے میں میری مدد کریں ۔ مداحوں سے اپنی تصویر پر رائے لیتے ہوئے جرمن سفیر نے کہا کہ کیا مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام  کرنا چاہئے ؟۔ محمد حسن نامی ٹویٹر صارف نے کہا کہ  سر پاکستانی قوم آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ جب دنیا پاکستان کو دہشتگرد کہہ رہی تھی تو آپ نے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا۔  ہم آپ کو  یاد رکھیں گے ۔ ایک صارف نے انہیں  پاکستان میں کاروبار کرنے  کا مشورہ دے ڈالا جب کہ  ایک صارف نے انہیں پاکستان کے دوست ملک جرمنی کے حقیقی سفیر قرار دے دیا۔